حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ضلع وقار آباد میں بندوق کی نوک پر دھمکا کر ایک کسان کو لوٹ لیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم لٹیرے جو اپنے چہروں کو ڈھانکے ہوئے تھے ان نقاب پوش لٹیروں نے جوگی انجیا کے مکان کو لوٹ لیا ۔ انجیا اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کے لیے کھیت کے قریب مکان میں رہتا تھا ۔ انجیا کا کھیت اور مکان ضلع وقار آباد کے کلکہ چرلہ میں واقع ہے ۔ نامعلوم نقاب پوش اس کے مکان میں داخل ہوئے اور بندوق کی نوک پر دھماکر انجیا کے مکان میں لوٹ مچائی ۔ شوہر کے سامنے بیوی کے گلے سے طلائی زیورات کو چھین لیا گیا اور الماری سے تقریبا ساڑھے 4 لاکھ روپئے لے کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔۔ ع