وقت کا انتظار کررہا ہوں، شادی کے سوال پر بابر کا جواب!

   

کراچی : پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم سے پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے شادی سے متعلق سوال کیا جس کا انہوں نے دلچسپ جواب دیا تو ہال میں قہقہے لگ گئے۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے بابر سے سوال پوچھا کہ ’افتخار احمد ہر انٹرویو میں کہتے ہیں کہ اگر بابر مجھے چاچا نہ کہتے تو ہر کوئی انہیں چاچا نہ کہتا، آپ نے ان کا نام چاچا کیوں رکھا؟ بابر نے جواب دیا کہ ’میں نے فیلڈ میں انہیں مذاق میں بولا تھا، اور ماشااللہ کافی مشہو ر بھی ہوگیا۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ بابر آپ ٹیم کی کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں کی بھی شادیاں ہورہی ہیں، آپ کے بال سفید ہوتے جارہے ہیں، آپ کا شادی کا کب ارادہ ہے ؟بابر نے جواب دیا کہ میرے سفید بال شادی کی وجہ سے نہیں بلکہ شروع سے ہی سفید ہیں۔ کپتان نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ جب وقت آئے گا شادی بھی ہوجائے گی، وقت کا انتظار میں بھی کررہا ہوں، آپ بھی کریں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی حال ہی میں شادی ہوچکی ہے جن میں آل راؤنڈر شاداب خان، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، بلے باز شان مسعود اور فاسٹ بولر حارث رؤف بھی شامل ہیں۔