لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے جمعہ کو کہا کہ وقف ترمیمی بل جلدی بازی میں پارلیمنٹ میں لا کر پاس کیاگیا ہے جو کہ صحیح طریقہ نہیں ہے اور ان کی پارٹی اس بل سے اتفاق نہیں رکھتی ہے ۔اپنے سوشل میڈیا ہیڈل ایکس پر بی ایس پی سپریمو نے لکھا‘پارلیمنٹ میں اپوزیشن اور حکمراں جماعت کو وقف ترمیمی بل پر سننے کے بعد اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر مرکزی حکومت نے لوگوں کو اس بل کے بارے میں سمجھنے کو تھوڑا اور موقع دیا ہوتا اور اس بل کو متعارف کرانے سے قبل ان کے تمام شکوک و شبہات کو دور کیا ہوتا تو یہ زیادہ اچھا ہوتا۔انہوں نے کہا‘لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ حکومت نے اس بل کو جلد بازی میں پاس کیا ہے جو کہ صحیح نہیں ہے اور اب اگر حکومت اس بل کا غلط استعمال کرتی ہے تو پارٹی مسلم سماج کی مکمل حمایت کرے گی۔پارٹ اس بل سے متفق نہیں ہے ۔