تانڈور میں راؤنڈ ٹیبل اجلاس، تمام مسالک کے ذمہ داروں کی شرکت، احتجاج کے لائحہ عمل کی تیاری
تانڈور /10 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیاہ وقف قانون کے خلاف مؤثر احتجاج کیلئے لائحہ عمل طئے کرنے آج کنگز پیالس فنکشن ہال تانڈور،ضلع وقارآباد،میں معززین شہر کی ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شہر تانڈور کے تمام مسالک(تبلیغی جماعت(امارت وشوری)جماعت اسلامی،جمعیت اہل حدیث،اہل سنت الجماعت اور جمعیتہ العلماء کے علاوہ تمام سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران،اور مختلف سماجی وملی تنظیموں کے صدور و ذمہ داران اور اپنے علاقوں میں رسوخ رکھنے والے نوجوانان نے شرکت کی۔جمعتہ العلماء ضلع وقارآباد کے زیر اہتمام تانڈور کے کنگز پیالس میں منعقدہ اس راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں تمام مسالک اور سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران نے وقف قانون کے خلاف طویل اور متحدہ جدوجہد کا عزم مصمم کیا۔اس میٹنگ سے مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیتہ العلماء ضلع وقارآباد،جناب سید کمال اطہر صدر مسلم ویلفئی اسوسی ایشن،جناب مبشر مظفر امیر جماعت اسلامی تانڈور،مولانا خلیل الرحمن و مولانا عثمان غنی صاحب(جمعیت اہل حدیث)جناب صابر اہل سنت الجماعت،جناب عبدالغفار و جناب حبیب ساگر جماعت)جناب عبدالرؤف (کانگریس)جناب محمد خواجہ پاشاہ ،مولانا سید سہیل عمری کرسپانڈنٹ مارننگ اسٹاراسکول،مفتی محمد سالک صاحب صدر جمعتہ العلماء جناب محمد مختار ناز ،جناب عبدالباسط رائل میڈیکل،جناب عبدالشکور ،جناب مختار ناز و جناب ابرار لالا صاحب(بی آر ایس)خالد سیف اللہ جنرل سیکریٹری مسلم ویلفییر اسوسی ایشن،جناب عبداللہ مجاہدی صاحب،جناب اظہر معروف (ایم آئی ایم)جناب عبدالوہاب ،جناب خلیل اللہ شریف ، جناب ساجد پٹیل ،جناب عمران خان کے ٹی سی نے خطاب کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ جب تک مسلم پرسنل لابورڈ کہیں گے ۔ہم مکمل امن وشانتی کے ساتھ متحدہ طور پر احتجاج درج کرتے رہیں گے تاوقتیکہ حکومت اس قانون کو واپس نہ لے۔اس مقصد کے لئیے تمام مسالک و پارٹیوں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنام’’وقف بچاؤ تحریک تانڈور،ضلع وقار آباد)بنائی گئی جو متحدہ طور پر کمیٹی احتجاجات کے لائحہ عمل کو طئے کریں گے۔