وقوف ِ عرفات کیساتھ 25 لاکھ مسلمانوں کو حج کی سعادت

,

   

مکہ مکرمہ : مناسک حج کے رکن اعظم ’وقوف ِ عرفات ‘ کے مقام میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے آج خطبہ حج پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر شیخ یوسف بن محمد بن سعید نے کہا کہ شریعت نے جن چیزوں سے منع کیا ہے اُن میں افواہوں کا سدباب شامل ہے۔ اللہ کا حکم ہے کہ اے مومنو! اگر تمہارے پاس کوئی ایسی خبر لے کر آئے جس میں شک ہو تو تحقیق کر لیا کرو۔ آج مناسک حج کے رکن اعظم وقوفِ عرفات کے ساتھ زائداز 25 لاکھ مسلمانوں کو حج کی سعادت حاصل ہوئی۔ خطبہ حج میں ڈاکٹر شیخ یوسف نے کہا کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرے گا وہ ہمیشہ ہمیشہ کی جنت میں داخل ہوگا اور یہی اصل کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ دنیا میں فیصلہ اور حکم صرف اللہ تعالیٰ کا ہی چلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے اللہ پاک نے بھی بہت سی عبادات اور اطاعات کو سبب بنا دیا ہے ، عرفات کے میدان میں سب جمع ہیں، اوراس کی اطاعات کو حاجیوں کو بھی اسی وجہ سے فرض کر دیا ہے ، یہ نماز بھی ہے ، حج بھی ہے ، اجتماع بھی، شریعت نے تکافل کا بھی کہا ہے ، اور خرچ کرنے کا بھی کہا ہے کہ جہاں ہم نمازیں پڑھتے ہیں، ایک دوسرے کی کفالت بھی کیا کریں۔ڈاکٹر شیخ یوسف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے کہ ہم نے دنیا میں ہر قوم و اُمت کیلئے نبی بھیجا تاکہ لوگ ہدایت پائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا اقرار کرتے ہیں اور گواہی دیتے ہیں کہ دنیا میں رب العالمین کے سوا کوئی معبود نہیں اور دنیا پوری ختم ہوجائے گی، صرف اللہ رب العالمین کی ذات باقی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العالمین کا ارشاد گرامی ہے کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور حضرت محمد ﷺ کی اطاعت کرنا گویا اللہ کی اطاعت کرنا ہے ۔