’’وندے ماترم‘‘ کا نعرہ خلاف ِ شریعت

   

رکن اسمبلی مدھیہ پردیش کے بیان پر تنازعہ

بھوپال ؍ سیہور ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس رکن اسمبلی مدھیہ پردیش نے آج ایک تنازعہ کھڑا کردیا کیوں کہ اُنھوں نے وندے ماترم کا نعرہ لگانے سے انکار کردیا تھا اور کہاکہ یہ نعرہ لگانا خلاف شریعت ہے جو اسلامی قانون ہے۔ بھوپال (وسطی) کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے وندے ماترم کا نعرہ ایک جلسہ عام میں لگانے سے انکار کردیا۔ یہ جلسہ عام نیؤ مہا سبھا شیام پور کے زیراہتمام جو ریاست کے ضلع سیہور میں واقع ہے، منگل کے دن منعقد ہوا تھا۔ اُن کے پیشرو مقرر سابق بی جے پی رکن اسمبلی رمیش شرما نے تنازعہ کا آغاز کیا اور اپنی تقریر کا اختتام وندے ماترم اور بھارت ماتا کی جئے کے نعروں پر کیا تھا لیکن مسعود نے جو آئندہ مقرر تھے، کہاکہ وہ وندے ماترم کا نعرہ نہیں لگائیں گے کیوں کہ شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی۔