ونیزولا میں یوم آزادی کے موقع پر حریف پارٹیوں کی ریالیاں

   

کرخاس۔/6جولائی، ( سیات ڈاٹ کام ) ونیزولا کے یوم آزادی کے موقع پر اپوزیشن لیڈر جون گوڈیو کی زیر قیادت نکالی گئی حریف پارٹیوں کی ریالیوں کو حکومت کے خلاف لفظی جنگ سے تعبیر کیا گیا۔ صدر نیکولوس نے اس ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا انتباہ دیا۔ گوڈیو خود کو ونیزولا کے جائز کارگذار لیڈر سمجھتے ہیں۔ ان کی حمایت میں سڑکوں پر کئی حامی جمع ہوگئے اور کہا کہ انہوں نے یہ امید نہیں چھوڑی ہے کہ گوڈیو کو دوبارہ صدارت ملے گی۔