چنئی: تمل ناڈو کے چیف منسٹر اور ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے جمعرات کو کہا کہ ’ون نیشن ون الیکشن‘تجویز ایک ناقابل عمل تجویز ہے ۔ اسٹالن نے کہا کہ یہ تجویز ملک کے متنوع انتخابی نظام کی پیچیدگیوں کو نظر انداز کرتی ہے اور وفاقیت کو کمزور کرتی ہے ۔ اسٹالن نے سوشل میڈیا پر کہا کہ انتخابی چکروں، علاقائی مسائل اور حکومت کی ترجیحات میں بڑے فرق کے پیش نظر یہ منطقی طور پر ناقابل عمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ پوری تجویز صرف بی جے پی کی انا کو پورا کرنے کے لئے ایک اقدام ہے ، لیکن وہ اس پر عمل درآمد نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی جمہوریت کو ایک پارٹی کے لالچ کے مطابق نہیں جھکایا جاسکتا۔