ووٹر لسٹ میں اندراج اور شکایت سے متعلق ہیلپ لائن نمبر متعارف

   

کاماریڈی :23؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت ( اندراج ) کے عمل میں کسی قسم کی مشکلات کی بنا اور رائے دہندوں کے ناموں کی تصحیح اور ناموں کا اندراج اور دوسرے مسائل کے حل کیلئے مستقر کاماریڈی کلکٹریٹ میں موجود جنا ہتا میٹنگ ہال میں شکایتی اور ووٹرس کیلئے معاون سنٹر سے متعلق ہyلپ لائن لینڈ لائن نمبر متعارف کیا گیا اس کے ذریعہ موصول ہونے والی شکایتوں کا ( دور ) ازالہ کیا جائیگا۔ شکایتوں کیلئے 084681950 پر رابطہ کریں۔ اس ماہ کی 25 تاریخ کو نیشنل ووٹرس ڈے کے ضمن میں نوجوان افراد ( لڑکے اور لڑکیاں ) اپنے ناموں کا اندراج کروالیں ۔ نیشنل ووٹر س ڈے کے دن تمام حکومتی اداروں ، تعلیمی اداروں میں ووٹرس کے عہد نامہ دلواتے ہوئے جمہوری ملک میں ووٹرلسٹ میں ناموں کی شمولیت پر شعور بیدار کریں ۔ اس پروگرام میں اسسٹنٹ کلکٹر وینکٹیش ، دھوترے اور ایم آر وی سائی ، بھوجنگا رائو موجود تھے ۔