ووٹر نظرثانی:سہ روزہ خصوصی مہم شروع

   

پٹنہ، 30 اگست (یواین آئی) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر۔کم۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم نے 30 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک ضلع بھر میں ووٹر نظرثانی مہم کے تحت سہ روزہ خصوصی مہم کی شروعات کی ہے ، یہ مہم تمام پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک چلے گی، جس کا مقصد ووٹروں سے دعوے اور اعتراضات وصول کرنا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ مسٹر تیاگراجن نے کہا کہ اس مہم کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی اہل ووٹر باقی نہ رہے اور کوئی نااہل ووٹر فہرست میں شامل نہ ہو۔ مہم کے تحت اب تک 55,791 فارم۔6 12,185, فارم۔7 اور 30,042 فارم۔8 موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر اس مہم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے فارم 6، 7 اور 8 آن لائن یا آف لائن جمع کرا سکتے ہیں۔