نئی دہلی 18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ ماہ کے اوائل میں چینی شہر ووہان سے ہندوستان لائے گئے تمام 348 افراد کو اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ہے کیونکہ ان میں کورونا وائرس کے کوئی آثار نہیں پائے گئے ۔ ان میں 248 افراد کو مانیسر کے فوجی کیمپ میں اور 100 افراد کو آئی ٹی بی پی کے کیمپ میں نگرانی میں رکھا گیا تھا ۔ حکام نے بتایا کہ انڈیا ائر فورس کے ایک طیارہ سے مزید ہندوستانیوں کو اب چین سے واپس لایا جائیگا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مزید کچھ افراد آئی ٹی بی پی کے کیمپ میں مقیم ہیں انہیں کل صبح اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دیدی جائے گی ۔