وویک اوبرائے کی 48 ویں سالگرہ

   

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار وویک اوبرائے آج 48 سال کے ہوگئے۔3 ستمبر 1976 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے وویک کو اداکاری کا فن ورثہ میں ملا۔ ان کے والد سریش اوبرائے فلم انڈسٹری کے مشہور کردار اداکار ہیں۔ وویک نے اپنے سینماکیریئر کا آغاز 2002 میں ریلیز ہونے والی رام گوپال ورما کی فلم کمپنی سے کیا۔ اس فلم میں وویک نے منفی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کیلئے وویک کو بہترین معاون اداکار اور بہترین ڈیبیو آرٹسٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سال 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ساتھیا وویک کے کیریئر کی ایک اور سوپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔