ویزا قواعد کی خلاف ورزی پر 31 ڈسمبر تک جرمانے موخر

   

دبئی ۔ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے امارات میں ویزوں کی تمام خلاف ورزیوں پر جرمانے 31 دسمبر تک موخر کر دیے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے پہلے جن غیرملکیوں سے ویزوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے ان کے جرمانے معاف ہیں۔اقامہ اورانٹری ویزوں کی تمام خلاف ورزیوں پر کوئی جرمانہ وصول نہیں ہوگا بشرطیکہ خلاف ورزی کرنے والا ملک سے واپس چلا جائے۔ دوسری طرف سرحد اورغیر ملکیوں کے معاملات کے ادارے کے سربراہ جنرل سعید راکان الراشدی نے کہا ہے کہ ویزوں کی خلاف ورزی کرنے والوںکو دی جانے والی مہلت جس کا آغاز14 مئی کو ہوا تھا، اب 31 دسمبر تک بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے انسانی بنیادوں پرخلاف ورزیوں کے مرتکب افرادکے ساتھ رعایت پر اماراتی قیادت کا شکریہ اداکیا۔