ویزٹ ویزے پر حج کی کوشش،11 افراد گرفتار

   

ریاض : 28 مئی ( ایجنسیز) حج سیکیورٹی فورس نے ویزٹ ویزے کے حامل 11 افراد کو سعودی ڈرائیور سمیت گرفتار کیا ہے جو مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق حج سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ضابطے کی کارروائی کی تکمیل کے لیے مذکورہ افراد کو متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف حج سیکیورٹی فورس نے 20 غیر قانونی عازمین کو مکہ لے جانے کی کوشش کرنے والے 6 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قید کے علاوہ ایک لاکھ ریال تک جرمانہ، خلاف ورزی کرنے والے کی تشہیر اور غیر ملکی ہونے پر بے دخلی کی سزا ہوگی ۔غیر ملکی کو سزا مکمل ہونے کے بعد 10 سال کے لیے سعودی عرب میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔