ویسٹ انڈیز نے قرنطینہ مکمل کرلیا

   

لندن۔ اولڈ ٹریفورڈ میں موجود ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے 14 روزکا قرنطینہ مکمل کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیم باقاعدہ اپنی کرکٹ سرگرمیاں شروع کررہی ہے۔ پہلے مرحلے میں وارم اپ میچ طے کیا گیا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے 30 کرکٹرز اورپندرہ رکنی اسپورٹس اسٹاف ساؤتھمپٹن کرکٹ گراؤنڈ کے فائیواسٹار ہوٹل کے تیسری منزل پر قیام کرے گا۔ ہوٹل منتقل ہونے سے پہلے دستے کے تمام ارکان کے کورونا ٹسٹ ہوں گے۔ رپورٹ آنے تک سب کمروں میں ہی موجود رہیں گے۔ کسی کو ان سے ملنے جلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہوٹل کے ریسٹورنٹ کو انگلینڈ ٹیم کے ڈائننگ ہال میں تبدیل کردیا گیاہے تاکہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے کھانا کھایا جاسکے۔کھلاڑی اور کوچنگ عملہ اسٹیڈیم کے مخصوص زونز میں ہی داخل ہوسکیں گے۔