ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز عمران کے انتخاب پر وسیم حیران

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق اوپنر وسیم جعفر نے کہا کہ وہ فاسٹ بولر عمران ملک کو اگست میں ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے منتخب کیے جانے پر حیران ہیں، کیونکہ عمران نے مختصر ترین فارمیٹ کے علاوہ آئی پی ایل میں بھی کھیلے گئے میچوں میں رنز زیادہ دئے ہیں ۔آٹھ ٹی20 مقابلوں میں عمران ملک نے اپنے ڈیبیو کے بعد سے 10.48 کی اکانومی ریٹ سے 11 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ملک کو ویسٹ انڈیزکے خلاف ونڈے سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے، جہاں انھوں نے آٹھ میچوں میں 6.45 کی اکانومی ریٹ سے 13 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی پی ایل 2023 میں ملک نے صرف سات میچ کھیلے 10.35کے اکانومی ریٹ سے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ میں عمران ملک کے انتخاب سے قدرے حیران ہوں کیونکہ ہم نے انہیں آئی پی ایل اور ٹی ٹوئنٹی میں بہت زیادہ رنز دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ میرے خیال میں وہ ٹسٹ یا ونڈے کرکٹ کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا فن سیکھنے کی ضرورت ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس کے لیے تیار ہے۔ آئی پی ایل (اس سال) کے لیے کچھ گیمز میں ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود انہیں منتخب کیاگیا ہے۔ انہوں نے دوسرے فاسٹ بولر اویس خان کے انتخاب پر حیرت کا اظہارکیا اور لیگ اسپنر روی بشنوئی کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران کے علاوہ اویس خان نے زبردستی سلیکشن کے لیے زیادہ کچھ نہیں کیا۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے پاس صلاحیت ہے اور وہ پہلے بھی ہندوستان کے لیے کھیل چکے ہیں، اس لیے میری خواہش ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ علاوہ ازیں بولنگ کا شعبہ ٹی20 کچھ بہتر ہو سکتا تھا۔ روی بشنوئی کو بھی واپس دیکھ کر اچھا لگا کیونکہ وہ پچھلے سال ایشیا کپ کے بعد کہیں نہیں تھے، لیکن آئی پی ایل میں انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 کے لیے، ہندوستان نے بائیں ہاتھ کے دو بیٹرس یاشسوی جیسوال اور تلک ورما کو منتخب کیا ہے جنہوں نے آئی پی ایل 2023 میں بہت اچھا کام کیا تھا۔ 2024 میں ہونے والے مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ کے ساتھ، جیسوال اور ورما کی شمولیت سے ہندوستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ شعبہ میں جدیدیت کا ایک عنصر شامل ہوتا ہے۔جعفر کا خیال ہے کہ بیٹنگ کا شعبہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 کے لیے اچھا لگتا ہے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر جیتیش شرما ٹی20 میں ہندوستان کے مثالی فینشر ہو سکتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ ایک اچھی ٹیم ہے۔ بیٹنگ میں ہم بہتر نظر آتے ہیں اور ہمیں دھماکہ خیز اور بے خوف کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے، جو انگلینڈ کررہا ہے۔ یہ تمام باتیں اس وقت ہوئیں جب رنکو سنگھ کو شامل نہیں کیا گیا۔لیکن مجھے لگتا ہے کہ جیتیش شرما وہ کھلاڑی ہوں گے جو پانچ یا چھ نمبرکی جگہ کا جواب ہو سکتا ہے جہاں رشبھ پنت پہلے کھیل رہے تھے۔ ہمیں اس حتمی کردار میں ایک دھماکہ خیزکھلاڑی کی ضرورت ہے۔