ویسٹ زون و ایسٹ زون میں 6 پولیس اہلکار کورونا پازیٹیو

   

حیدرآباد 7 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سٹی پولیس میں کورونا کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج مزید 6 پولیس ملازمین کورونا پازیٹیو قرار پائے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ آج گوشہ محل پولیس گراونڈ پر پولیس اہلکاروں کے کورونا معائنوں کیلئے میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا تھا ۔ یہاں کئی ملازمین پولیس کے کورونا معائنے کئے گئے ۔ ان میں چھ پولیس ملازمین کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ان متاثرہ ملازمین کا ایسٹ زون اور ویسٹ زون سے تعلق بتایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے وابستہ پولیس اہلکارکورونا وائرس کا شکار پائے گئے ہیں۔