ویلڈنگ کے دوران آہنی سلاخ گرنے پر ایک شخص کی موت

   

شمس آباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ٹرمنل بلڈنگ کے قریب کام کے دوران سلاخ گرنے سے ایک ملازم فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب رنجیت پرسنا 22 سالہ ساکن تکو گوڑہ مہیشورم جو ایرپورٹ میں مائیکرون کمپنی کا ملازم ہے جو ویلڈنگ کا کام کررہا تھا کہ اوپر سے ایک راڈ اس کے سر پر گرا جس کی وجہ سے وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔۔