وزیر پرہلاد پٹیل نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی پھر حذف کردی
نئی دہلی : مرکزی کابینہ نے ویمنس ریزرویشن بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کو منظوری دیدی ہے ، مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل نے X ( سابقہ ٹوئٹر ) پر یہ اطلاع دی ۔ تاہم اس رپورٹ کو پیش کرنے کے بعد کچھ دیر میں دیکھا گیا کہ وزیر موصوف نے سوشل میڈیا سے اپنے پوسٹ کو حذف کردیا ۔ میڈیا کے کئی گوشوں نے مخفی حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کابینہ نے خواتین کے تحفظات سے متعلق بل کو منظور کرلیا ہے۔ اگرچہ بل کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی لیکن عمومی رائے ہے کہ یہ بل لوک سبھا میں خواتین کیلئے 33% ریزرویشن فراہم کرنے کی گنجائش پیش کرتا ہے ۔ پارلیمنٹ کے جاریہ خصوصی سیشن میں اس بل کی پیشکشی لگ بھگ یقینی معلوم ہوتی ہے ۔ کانگریس نے اس بل کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے ۔ خصوصی اجلاس میں پیش کئے جانے والے ممکنہ 8 بلوں میں ویمنس ریزرویشن بل شامل ہوگا۔