حیدرآباد۔/18 ڈسمبر، ( این ایس ایس )بلدی نظم و نسق کے پرنسپال سکریٹری اروند کمار نے کوٹھی میں واقع عثمانیہ یونیورسٹی کے ویمنس کالج پہنچ کر مرمت کے کاموں کا معائنہ کیا۔ یہ کام قدیم یادگاروں کے تحفظ سے متعلق عالمی فنڈ اور ایک عطیہ دہندگان کی اعانت سے چلائے جارہے ہیں۔ جنوبی ایشیاء میں عیسائی قبرستانوں کی دیکھ بھال سے متعلق برطانوی اسوسی ایشن بھی ان میں شامل ہے۔ رکن ہیرٹیج فاؤنڈیشن کی معاون بانی اور ٹرسٹی ڈکٹر ہیلن فائیلن، ٹرسٹی اسٹیفن بلاک سالوز، عالمی یادگار فنڈ کی نمائندہ برائے ہند امیتا بیگ، عالمی فنڈ کے دیگر دو ذمہ داروں رچرڈ برائیوڈ اور ہنمونک بھی اس موقع پر موجود تھے۔