ویمنس کالج کوٹھی کو ویمنس یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔22۔جون(سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے شہر کے یونیورسٹی کالج فار ویمنس کوٹھی کو خواتین کی پہلی یونیورسٹی کے طور پر ترقی دینے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ سال 2023میں یہ کالج خواتین کی پہلی یونیورسٹی بن جائے گا ۔ ویمن یونیورسٹی تلنگانہ میں ایم اے اردو کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں داخلوں کا عمل جاری ہے اور داخلہ انٹرنس کی بنیاد پر ہوگا۔ حکومت کی جانب سے کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ (CPGET)کا اعلامیہ جاری کردیا گیا اور داخلہ کے اہلیتی امتحان میں شرکت کیلئے درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 4جولائی ہے جبکہ جرمانہ کے ساتھ 15جولائی تک درخواست فارم آن لائن داخل کیا جاسکتا ہے۔عثمانیہ یونیورسٹی کالج فارویمن کوٹھی تلنگانہ میں خواتین کے لئے مخصوص پہلی یونیورسٹی ہوگی جہاں مکمل عملہ خواتین پر مشتمل ہوگا۔خواتین کی اس یونیورسٹی میں طالبات مکمل محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کر سکتی ہیں ۔ایم ۔اے اردو میں داخلوں کے اعلامیہ سے استفادہ حاصل کرکے طالبات اس درسگاہ میں معیاری اور بہترین سہولتوں سے استفادہ کے ساتھ اپنی قابلیت میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ تلنگانہ ویمن یونیورسٹی کوٹھی انتظامیہ کے مطابق اس دانشگاہ میں طالبات کیلئے مختلف معیاری سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کئے گئے ہیں جن میں6ماہ سے 2.5سال کے بچوں کی نگرانی اور تربیت کیلئے سہولت موجود ہے علاوہ ازیں جو طالبات اضلاع سے تعلق رکھتی ہیں ان کیلئے معیاری ہاسٹل بھی ہے جہاں قیام کرکے وہ تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں۔ویمن یونیورسٹی کی طالبات کیلئے ریاستی اور مرکزی اسکالر شپس کی سہولت رہے گی ۔ م