وینکیا نائیڈو نے گرو تیغ بہادر کو خراج عقیدت پیش کیا

   

نئی دہلی ۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے گرو تیغ بہادر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی ہمیشہ انسانیت کو تحریک دیتی رہے گی۔ مسٹر نائیڈو نے ہفتے کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ گرو گرنتھ صاحب میں ان کے ذریعہ دکھایا گیا راستہ سماجی اور نجی زندگی میں ہمیشہ موجود رہے گا۔ نائب صدر نے کہاگرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پرو پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ گرو گرنتھ صاحب میں ان کے ذریعہ دکھایا گیا راستہ ہماری سماجی نجی زندگی میں ہمشہ موجود رہے گا۔ انسانیت کے لئے ان کی قربانی ہمیں تحریک دیتا رہے گا۔ یہ موقع ہمارے زندگی میں محبت اور سکون لائے ۔