نئی دہلی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سائنس، سائنسدانوں اور ریسرچروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سماج میں خوشحالی، صحت اور ترقی لائے ہیں۔ مسٹر نائیڈو نے منگل کے روز نیشنل ٹیکنالوجی ڈے کے موقع پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ سائنس، ٹینکنالوجی اور انوویشن، ترقی کی علامت ہیں۔ مسٹر نائیڈو نے کہا،‘نیشنل ٹیکنالوجی ڈے پر ملک کے سائنسدانوں اور محقیق کا میں دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سائنس ٹیکنالوجی اور انوویشن ہی آج ترقی کے مرادف ہیں۔ ہمارے محقق سماج میں خوشحالی، صحت اور ترقی لائے ، اس سمت میں آپ کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔