نئی دہلی ۔ ویوو نے حال ہی میں ہندوستان میں اپنا تازہ ترین وی سیریز اسمارٹ فون، ویوو وی27 متعارف کروایا ہے۔ اسمارٹ فون ایک خوبصورت تھری ڈی مڑے ہوئے ڈسپلے اورا لائٹ فار نائٹ پورٹریٹ کے ساتھ مثالی ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ، اور ویوو کی رنگ بدلنے والی ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے۔ میڈیا ٹیک ڈائیمنسٹی7200 چپ سٹ کے ساتھ ڈیبیوکرنے والا یہ ہندوستان کا پہلا اسمارٹ فون ہے۔ اس کی ہندوستانی مارکٹ میں قیمت 32,999 روپئے ہے۔