ویٹیکن سٹی جہاں عیسائی کے علاوہ دوسرا کوئی نہیں رہتا

   

روم : پوری دنیا میں ویٹیکن سٹی ہی ایک ایسا ملک ہے جہاں آپ کو کرسچن یعنی عیسائی مذہب کے علاوہ دوسرا کوئی بھی مذہب کے ماننے والے افراد نہیں رہتے ۔ حالانکہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے اوریہ اٹلی کی دارالحکومت روم کے اندر ہی واقع ہے ۔ یہاں پر صرف عیسائی مذہبی پیشواؤں کی حکومت چلتی ہے ۔جس کی وجہ سے یہاں ایک بھی مسلمان ، یہودی یا دنیا کے دیگر کوئی بھی مذہب کو ماننے والے افراد نہیں رہتے ۔ یہاں کی ساری کی ساری آبادی عیسائی ہے ۔ یہاں کی آبادی کو عام طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے ۔ ایک وہ ہے جو مقدس شہر کی خدمت پر مامور ہے اور ان میں سے زیادہ تر شہر کے عہدیداروں میںشامل ہیں اور دوسرے کیتھولکس ہیں ۔