ویڈیو لنک کی عدم فراہمی پر بابری مسجد ٹرائل کورٹ ناراض

   

لکھنو : بابری مسجد انہدام کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے منگل کو نیشنل انفارمیٹکس سنٹر کی جانب سے ویڈیو لنکس کے انتظام میں ناکامی پر تشویش ظاہر کی۔ عدالت نے سابق نائب وزیراعظم ایل کے اڈوانی کے بشمول بعض ملزمین کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے ویڈیو لنک فراہم کرنے کیلئے کہا تھا۔ سی بی آئی عدالت نے اس ضمن میں اترپردیش کے پرنسپل سکریٹری کو ایک مکتوب بھی ارسال کیا۔عدالت نے این آئی سی سی کہا کہ 32 کے منجملہ 10 ملزمین کے گھروں پر ویڈیو لنک کا انتظام کریں۔