ویڈیو کے ذریعہ مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے :حامزہ

   


کراچی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسانی سمیت دیگر سنگین الزامات لگانے والی حامزہ مختار اپنی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے لے آئیں۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر صلح کرنے سے متعلق گردش کرنے والی ویڈیو کے حوالے سے حامزہ مختار نے کہا کہ یہ 2018 کی ویڈیو ہے اور جب میں نے پولیس میں شکایت درج کی تھی اور مقدمہ درج ہونے والا تھا اس وقت خوفزدہ ہوکر انہوں نے بابر اعظم کے وکیل کے دفتر میں میری یہ ویڈیو بنائی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ ویڈیو تھی جس کے حوالے سے میں بتانا چاہ رہی تھی اور جواب منظر عام پر بھی آچکا ہے، چونکہ میں نے پہلے بھی آواز اٹھائی تھی اس لئے انہوں نے مجھے خاموش کروانے کے لئے ویڈیو بنا کر مجھے بلیک میل کیا تھا، آج ایک بار پھر جب میں بابر اعظم کے خلاف اٹھی ہوں تو یہ وہی ویڈیو دوبارہ سامنے لا کر مجھ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔