سرینگر: سرینگر کے ہاسپٹل برائے امراض سینہ کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے کہا کہ ہم نے عملی طور پر دیکھا ہے جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین لگائی ہے انہیں کورونا وائرس نقصان نہیں پہنچا پایا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے غلط بیانات پر یقین نہ کریں اور ویکسین لگا کر اپنے آپ اور اپنے سماج کو اس وائرس کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھیں۔ڈاکٹر نوید نذیر نے ایک مقامی میڈیا ادارے کو بتایا کہ ہم پہلے دن سے ہی کہتے آئے ہیں کہ اگر ہمیں اس وبا سے نجات حاصل کرنی ہے یا اس بیماری کو دور بھگانا ہے تو ہماری پاس ایک موثر ویکسین ہونی چاہیے۔