وی ہنمنت راؤ کی میلاد جلوس میں شرکت، ہندو مسلم اتحاد کا مظاہرہ

   

حیدرآباد۔/20اکٹوبر،( سیاست نیوز) جشن میلادالنبیؐ کے موقع پر پرانے شہر میں نکالے گئے جلوس میں اس وقت ہندو مسلم بھائی چارا کی فضاء دیکھی گئی جب کانگریس کے سینئر لیڈر وی ہنمنت راؤ نے بصد احترام میلاد جلوس میں حصہ لیا۔ انہوں نے چارمینار کے دامن میں راجیو گاندھی سد بھاؤنا یادگار تقریب سے واپسی کے موقع پر گلزار حوض کے قریب میلاد جلوس میں شریک ہوگئے۔ انہوں نے ایک بائیک پر سوار ہوکر کچھ دور تک جلوس کے ساتھ فاصلہ طئے کیا۔ جلوس میں شامل نوجوانوں نے ہنمنت راؤ کے جذبہ خیرسگالی کی ستائش کی اور ان کا استقبال کیا۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ حیدرآباد ہندو مسلم اتحاد، بھائی چارا اور قومی یکجہتی کی علامت ہے اور انہوں نے اسی جذبہ کے تحت میلاد جلوس میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حیدرآباد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول مزید پروان چڑھے گا۔ ر