گھر پر خصوصی پوجا میں شرکت کی دعوت
حیدرآباد۔ 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت رائو نے آج راج بھون میں گورنر ٹی سوندرا راجن سے ملاقات کی۔ انہوں نے 31 اکٹوبر کو ان کی قیام گاہ میں ہونے والی خصوصی پوجا میں شرکت کی دعوت دی۔ ہنمنت رائو نے کل چیف منسٹر کی جانب سے آر ٹی سی ملازمین کے خلاف دیئے گئے بیان کی گورنر سے شکایت کی اور مسئلہ کی یکسوئی میں مداخلت کی اپیل کی۔ ہنمنت رائو نے کہا کہ آر ٹی سی ہڑتال 21 دن میں داخل ہوچکی ہے اور ہڑتال کے سبب عوام کو کئی دشواریوں کا سامنا ہے۔ گورنر کو عوامی مشکلات سے واقف کرایا گیا اور ہڑتال کی یکسوئی میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی گئی۔