ٹاس تلنگانہ اوپن اسکول ایس ایس سی / انٹر اوپن داخلے

   

حیدرآباد :۔ ٹاس تلنگانہ اوپن اسکول کے ایس ایس سی اور انٹر میں داخلے دیرینہ فیس کے ساتھ 15 جنوری تک مقرر ہے ۔ ایس ایس سی کیلئے عمر کا صداقت نامہ اور آدھار کارڈ زیراکس اور انٹر میڈیٹ کیلئے ایس ایس سی کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ داخلے کی معلومات رہنمائی کیلئے 9542796110 پر ربط کریں ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔

سٹ ون پر ہیرے جواہرات کی شناخت و کٹنگ کورس
حیدرآباد :۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جواہرات اور ہیروں کی شناخت و کٹنگ ( جیمس کرافٹ اینڈ جمالوجی ) کورس کا یکم فروری سے عظمت جاہ پیالیس پرانی حویلی سٹ ون پر آغاز ہوگا ۔ سہ ماہی تربیتی کورس کی تکمیل کے بعد سرٹیفیکٹ دیا جائے گا ۔ ساتویں جماعت کامیاب یا 16 سال سے زائد عمر کے خواتین و حضرات استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 8801488802 یا سٹ ون پرانی حویلی عظمت جاہ پیالیس سے راست ربط کریں ۔۔