ٹاملناڈو اور پڈوچیری کی انتخابی تواریخ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد

   

نئی دہلی 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج لوک سبھا انتخابات کے لئے ٹاملناڈو اور پڈوچیری کی مقررہ تواریخ تبدیل کرنے کے لئے پیش کردہ درخواست کی سماعت سے انکار کردیا کیوں کہ اِس دن جمعہ اور ایسٹر تہوار منائے جائیں گے۔ درخواست گذار کے وکیل سے عدالت نے کہہ دیا کہ ٹاملناڈو اور پڈوچیری میں مقررہ رائے دہی کی تاریخ تبدیل نہیں کی جائے گی۔ کسی مقدس دن آپ کو ووٹ دینے سے منع نہیں کیا گیا ہے۔

چار بی ایس ایف فوجی نکسلائیٹس
کیساتھ انکاؤنٹر میں ہلاک
رائے پور 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سرحدی محافظ فوج (بی ایس ایف) کے 4 فوجی نکسلائٹس کے ساتھ چھتیس گڑھ میں آج ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کردیئے گئے۔ پولیس کے بموجب دیگر دو فوجی اِس انکاؤنٹر میں زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے بموجب یہ انکاؤنٹر ضلع کنکیر میں پیش آیا۔ چھتیس گڑھ عرصہ سے نکسلائٹس زیراثر علاقہ رہا ہے اور وقفہ وقفہ سے پولیس یا فوج کے ساتھ یہاں کے نکسلائٹس کی جھڑپ ہوا کرتی ہے۔