ٹرائیبل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے فون پر چیف منسٹر کی بات چیت

   

حیدرآباد۔/12 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سمکا سارلماں ٹرائیبل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر وائی آئی سرینواس سے فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے وائس چانسلر کے عہدہ پر تقرر پر مبارکباد پیش کی اور یونیورسٹی میں درج فہرست قبائیل کے طلبہ کیلئے تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی مساعی کرنے پر زوردیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یونیورسٹی کو ہر ممکن مدد دی جائے گی۔ چیف منسٹر نے وائس چانسلر سے کہا کہ یونیورسٹی کی ضرورتوں کے بارے میں ایک روڈ میاپ تیار کرتے ہوئے انہیں پیش کریں جس پر غور کرتے ہوئے حکومت فیصلے کرے گی۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ٹرائیبل یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کے طور پر پروفیسر وائی لکشمی سرینواس کا تقرر کیا ہے۔مرکزی وزارت اعلیٰ تعلیم کے ڈپٹی سکریٹری نے پروفیسر سرینواس کے تقرر کے احکامات جاری کئے۔1