ٹرمپ اور السیسی کے درمیان دہشت گردی اور باہمی استحکام پر بات چیت

   

واشنگٹن۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے فون پر بات چیت کی جس میں دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان حکمت عملی کی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے اور علاقائی استحکام کے موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ وائیٹ ہاؤز کے ایک سینئر انتظامی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ اور السیسی کے درمیان کیتھ ڈول آف دی نیٹویویٹی اور الفتح العلیم مسجد کے افتتاح پر بھی بات چیت ہوئی۔ یاد رہے کہ نئے سال 2019ء کے آغاز کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کی کسی بھی بیرونی ملک کے قائد سے فون پر ہوئی یہ پہلی بات چیت تھی۔