ٹرمپ نے ایران میں حکومت تبدیلی کی کوشش کی تو تیسری عالمی جنگ یقینی :میدویدیف

   

واشنگٹن ۔ 3 مارچ (ایجنسیز) روسی سیکوریٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ایران پر حملہ کر کے سنگین غلطی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران نیوکلیر ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں تین گنا شدت سے جاری رکھے گا۔ میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش جاری رکھی تو تیسری عالمی جنگ ناگزیر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت کہ ایرانیوں نے اب تک زیادہ سخت ردِعمل نہیں دیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے پاس مواقع محدود ہیں لیکن وہ انتظار کرنا جانتے ہیں۔ سابق روسی صدر نے زور دیا کہ ٹرمپ نے سنگین غلطی کی ہے، اس فیصلے سے انہوں نے تمام امریکیوں کو ممکنہ خطرے میں ڈال دیا ہے۔