ٹرمپ نے بہادرانہ کام کیا، ٹیرف کے معاملے پر بورس جانسن کی نام لیے بغیر بھارت پر تنقید

   

لندن : 7 اگست ( ایجنسیز ) سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے امریکہ کی جانب سے ٹیرف لگانے کے معاملے پر نام لیے بغیر بھارت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے بہادرانہ اور منطقی کام کیا۔چہارشنبہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری ہے، بھارت روس سے بلاواسطہ اور بالواسطہ تیل درآمد کر رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس طرح وہ یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے امریکہ کی جانب سے مزید ٹیرف لگانے کے بعد نام لیے بغیر بھارت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے بہادرانہ اور منطقی کام کیا ،آخرکار ان ممالک کو سزا دی جو روسی تیل وگیس خرید کر پیوٹن کی شیطانی جنگی مشین کو فنڈز فراہم کرتے ہیں۔