واشنگٹن ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنے جنگی اختیارات کم کرنے کی کانگریس کی قرارداد ویٹو کر دی۔انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی قرارداد باعث توہین اور قانون و حقائق کے منافی ہے۔قرارداد کی حمایت کرنے پر امریکی صدر نے اپنی ہی جماعت کے ارکان پر شدید تنقید کی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قرارداد میں امریکا کے دفاع سے متعلق مجھے حاصل یئینی اختیارات کی غلط تشریح کی گئی۔