ٹرمپ نے غالباً اقتدار کی منتقلی روکنے کی کوشش میں جرائم کا ارتکاب کیا، امریکی عدالت

   

واشنگٹن : ایک امریکی عدالت کے جج کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سن دو ہزار بیس کے صدارتی الیکشن کے بعد غالباً انتقال اقتدار روکنے کی کوشش کرتے ہوئے جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔ عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ تب صدر کے عہدے پر فائر ریپبلکن سیاستدان ٹرمپ نے اپنے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن کی انتخابی کامیابی کی کانگریس کے ذریعے توثیق رکوانے کی غیر قانونی کوشش کی تھی۔ اس عدالتی فیصلے کو امریکی ایوان نمائندگان کی اس تحقیقاتی کمیٹی کی بڑی قانونی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔، جو واشنگٹن میں کانگریس کی کیپیٹل ہل کہلانے والی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کی چھان بین کر رہی ہے۔