واشنگٹن، یکم جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مردوں اور عورتوں کیلئے ’وکٹری 45-47‘پرفیوم لانچ کیا ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’سچ‘پر لکھا کہ ٹرمپ کے پرفیومز یہاں ہیں۔ انہیں ‘وکٹری 45-47’ کہا جاتا ہے کیونکہ وہ مردوں اور عورتوں کی جیت، طاقت اور کامیابی کے بارے میں ہیں۔ اپنے لیے ایک بوتل حاصل کریں اور اپنے پیاروں کیلئے بھی ایک بوتل لینا نہ بھولیں۔ لطف اٹھائیں، مزے کریں اور جیتتے رہیں!پرفیوم کے ناموں میں 45 اور 47 نمبر اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں اور 47 ویں صدر ہیں۔غور طلب ہے کہ 16 جون کو امریکی صدر کے بیٹوں ایرک اور ڈونالڈ جونیئر نے ٹی ون وائرلیس موبائل سرویس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ موبائل سرویس کے علاوہ ٹرمپ موبائل ٹی ون فون بھی اگست میں جاری کیا جائے گا۔