واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات کیلئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے حالیہ واقعہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انکشاف کیا ہیکہ حملہ آور کے محرکات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکے ۔ قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے پیر کو کہا ہمیں ابھی تک ٹرمپ شوٹر کے محرکات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکام نے قاتلانہ حملے کے مجرم کے بارے میں ہر زاویہ سے تحقیقات کررہے ہیں۔ ٹرمپ کو گولی مارنے والے کا کوئی سیاسی جھکاؤ نہیں تھا۔ 20 سال کے اس نوجوان کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔