ٹرمپ کا شکست تسلیم کرنے سے انکار

,

   

امریکی جمہوریت کے لیے خراب خبر یہ ہے کہ موجودہ صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخابی نتائج قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ وہ ہنوز یہی کہہ رہے ہیں کہ پولنگ اور خاص طور پر میل ان بیالٹس میں دھاندلی ہوئی ہے ۔ ہفتہ کو جارجیا اور پنسلونیہ جیسی کلیدی ریاستوں میں بائیڈن کی کامیابی کے ساتھ انہیں درکار انتخابی ووٹ حاصل ہوگئے ۔ تاہم ڈیموکریٹ لیڈر کے 290 ووٹ حاصل کرنے کے باوجود ریپبلکن ٹرمپ اسی بات پر اٹکے ہیں کہ یہ الیکشن منصفانہ نہیں ہے اور وہ اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع ہوں گے ۔