واشنگٹن : سابق امریکی پراسیکیوٹر نے کہا ہیکہ 2016 کے الیکشن میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو جتوانے کیلئے روس کی مداخلت کے حوالے سے ایف بی آئی کی تحقیقات کمزور ثبوتوں اور خامیوں پر مبنی تھیں۔ میڈیا کے مطابق سابق صدر کے اٹارنی جنرل بِل بار نے 2019 میں ایف بی آئی کے الزامات پر تحقیق کرنے کی ذمہ داری پراسیکیوٹر جان ڈیورہم کو سونپی تھی۔جان ڈیورہم نے اس حوالے سے تین سو صفحات پر مبنی رپورٹ تیار کی ہے اور اس کا کافی عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’نہ ہی امریکی قانون نافذ کرنے والا ادارے اور نہ ہی انٹلیجنسکمیٹی کے پاس سازبازکے واضح ثبوت تھے۔‘جان ڈیورہم نے کہا کہ ایف بی آئی اور جسٹس ڈپارٹمنٹ نے تحقیقات میں دہرے معیار سے کام لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر ایف بی آئی عہدیداروں نے حاصل ہونے والی معلومات کا سنجیدگی سے جائزہ نہیں لیا، خاص طور پر انہوں نے سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملنے والی معلومات کا غور سے تجزیہ نہیں کیا۔‘’تحقیق کرنے والے والوں نے امریکی الیکشن مہم اور غیرملکی طاقت کے درمیان سازباز یا سازش کے الزامات کا پتہ لگانے کیلئے درست طریقہ سے کام نہیں کیا۔‘