ٹرمپ کو الیکشن مداخلت کیس پر بیان بازی سے روکنے کیلئے درخواست

   

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن مداخلت کیس میں بیان بازی سے روکنے کیلئے عدالت میں درخواست داخل کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیشل کونسل جیک اسمتھ نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسے بیانات جاری کرنے سے روکیں جن سے گواہان یا دیگر افراد ہراساں یا خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔ جیک اسمتھ کی درخواست ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج تسلیم نہ کرنے اورمداخلت سے متعلق مقدمے کے بارے میں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سال 2024 میں امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے ایک بار پھر الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔