لندن، 17 ستمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی شاہی ضیافت کیلئے بھرپور تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، ڈنر کیلئے انتظامات میں مالی، آرکائیوسٹ، باورچی، فوجی بینڈز اور موسیقار سبھی مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ میں ان کیلئے شاہی ضیافت کیلئے بھرپور تیاریاں مکمل ہو گئیں، ونڈسر کیسل میں امریکی صدر کا استقبال کیا جائے گا، ونڈسر ہائی اسٹریٹ پر یونین جیک کے ساتھ ساتھ امریکی پرچم بھی لہرائے جا رہے ہیں۔
امریکہ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان
نیویارک : 17ستمبر ( ایجنسیز ) امریکہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔امریکی محکمہ خزانہ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ایران سے متعلقہ کئی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پابندیوں میں ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرنے والے ادارے ، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں موجود کچھ عناصر شامل ہیں۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی کی منتقلی میں تعاون کیا جو ایران کی حکومت اور فوج کے فائدے کیلئے استعمال کی گئی۔