ٹرمپ کی ناقص جغرافیائی معلومات پر مودی حیرت زدہ

,

   

٭ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ تاجر سے سیاستداں بننے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جغرافیہ کی معلومات بھی ناقص ہے جس نے ایک بار خود وزیراعظم ہند نریندر مودی کو بھی حیرت زدہ کردیا تھا۔ پیولٹیزر انعام پانے والے دو صحافیوں کی کتاب ’’اے ویری اسٹیبل جینئس‘‘ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہیکہ ٹرمپ کی ایک بار جب مودی سے ملاقات ہوئی تھی تو اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کی سرحد چین سے نہیں ملتی ہے جس پر نریندر مودی حیرت زدہ رہ گئے تھے۔ دوسری طرف اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی اس واقعہ کا تذکرہ ضرور کیا ہے لیکن یہ واقعہ کونسے سال رونما ہوا تھا اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔