ٹرمپ کی پہلی میعاد میں مکمل تخفیف نیوکلیئر اسلحہ ممکن؟

   

واشنگٹن،8مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی مکمل تخفیف اسلحہ کا مقصد حاصل کرنا ممکن ہے اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ پہلی میعاد کے اختتام سے قبل یہ نشانہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔امریکی وزارت خارجہ نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا، ’’ہمارا اب بھی یقین ہے کہ اسے مسٹر ٹرمپ کی پہلی میعادکار کے دوران حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ ہم لوگ اس پر کام کر رہے ہیں اور یہ ممکن ہے‘‘۔