ٹرمپ کی پیوٹن سے طویل گفتگو‘مشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔14؍جون (ایجنسیز)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔کریملن حکام کے مطابق دونوں صدور کے درمیان 50 منٹ جاری رہنے والی گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔حکام کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ روس ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے۔کریملن حکام کے مطابق دوران گفتگو ڈونالڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن نے ایران سے جوہر مذاکرات کی بحالی کے امکان کو رد نہیں کیا ہے۔کریملن حکام کے مطابق ٹرمپ نے دوران گفتگو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔