ٹرمپ کے بیان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

   

ممبئی، 2 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایران جنگ پر بیان کے بعد جمعرات کو دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی اور مقامی طور پر بی ایس ای کا سینسیکس 1500 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔سینسیکس 872.27 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 72,262.05 پر کھلا اور کچھ ہی منٹوں میں تقریباً 1,525 پوائنٹس گر کر 71,608.05 پر آگیا۔ تادم تحریر 1,473.37 پوائنٹس (2.01فیصد) کی کمی کے ساتھ 71,660.95 پر رہا۔قوم سے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف مشن میں اپنے بنیادی مقاصد حاصل کر لیے ہیں لیکن اگلے دو سے تین ہفتوں میں حملے تیز کیے جائیں گے ۔ ان کے بیان کے بعد، سرمایہ کار جنہوں نے جنگ کے جلد خاتمے کی امید ظاہر کی تھی، مایوسی کا شکار ہو گئے اور اسٹاک مارکیٹوں میں فروخت دیکھی گئی۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 296 پوائنٹس گر کر 22,383.40 پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 460.70 پوائنٹس یعنی 2.03 فیصد کمی کے ساتھ 22,218.70 پر تھا۔