واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان نے سبکدوش ہونے والے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کیلئے آرٹیکل سینیٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ اس پیشرفت کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ ٹرمپ ایسے پہلے سابق صدر ہوں گے جن کی مدت صدارت مکمل ہونے کے بعد پارلیمان میں مواخذہ ہو گا۔ ٹرمپ پر الزام ہیکہ انہوں نے اپنے حامیوں کو اکسا کر کیپٹل ہل پر حملہ کرایا۔