ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی بنیاد بائیڈن نے رکھی،بلنکن کا دعویٰ

   

واشنگٹن :3 اکٹوبر ( ایجنسیز)سابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسی معاہدہ سے مطابقت رکھتا ہے جس پر انہوں نے جو بائیڈن کے دورِ حکومت میں عمل کیا تھا۔انہوں نے سابق وفاقی پراسیکیوٹر پریت بھرارا کے پوڈ کاسٹ کو بتایا، ”یہ بنیادی طور پر وہ منصوبہ ہے جو کئی مہینوں میں تیار ہوا اور کم و بیش یہ آنے والی انتظامیہ کے لیے رکھا رہ گیا تھا اور مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ انھوں نے اس پر عمل کیا۔”لیکن انہوں نے منصوبے میں خطرات بھی تسلیم کیے بشمول اسرائیل کو اس بات کا تعین کرنے کی اجازت دینا کہ حالات کے تحت اس کا غزہ سے مکمل انخلاء کب ممکن ہو گا۔بلنکن نے اسرائیل کے بارے میں کہاکہ ”بعض ایسی بڑی خامیاں ہیں جن سے اگر وہ چاہیں تو فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔